لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجہ اور دیگر نے اسپتال میں شاہ محمود قریشی کی عیادت کی اور اُن سے اہم ملاقات کی ہے۔
پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی لاہور کے اسپتال منتقلی اور علاج کے معاملے پر پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرام راجہ اسپتال پہنچے۔
شاہ محمود قریشی سے سلمان اکرم راجہ اور شوکت بسرا نے اہم ملاقات کی، اس موقع پر پی ٹی آئی رہنماؤں نے ان سے خیریت دریافت کی۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات مختصر رہی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنماؤں فواد چوہدری، محمود مولوی، عمران اسماعیل سمیت دیگر نے بھی اسپتال میں شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی تھی۔
مزید پڑھیں : تصادم کی سیاست سے فائدہ نہیں بلکہ نقصان پی ٹی آئی کو ہورہا ہے، عمران اسماعیل
سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ تصادم کی سیاست سے کسی کا فائدہ نہیں، سب سے زیادہ نقصان پی ٹی آئی کو ہورہا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے ہمارے ذہن میں ایک چیز چل رہی ہے کہ تصادم کی سیاست نقصان دہ ہے، تصادم کی سیاست سے ملک کو نقصان ہورہا ہے، تصادم کی سیاست ختم ہونی چاہیے، شاہ محمود قریشی 100 فیصد متفق تھے کہ تصادم کی سیاست ہمیں نقصان دے رہی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل نے کہا کہ پی ٹی آئی آج بھی میری جماعت ہے، میں خود کو اس کا حصہ سمجھتا ہوں، کسی کو شاہ محمود سے ملاقات پر اعتراض ہے تو وہ بھی ملاقات کرلیا کریں۔
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔


