تازہ ترین

عمران خان ٹیلی تھون : ‘الزام لگانے والے چند گھنٹوں میں 5 ارب سے زائد اکٹھے ہونے پر بدحال’

لاہور : سابق گورنرپنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ الزام لگانے والے چند گھنٹوں میں 5 ارب سے زائد اکٹھے ہونے پر بدحال ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق گورنرپنجاب اور مشیر اطلاعات عمر سرفراز چیمہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ چیمہ ٹیلی تھون میں 5ارب سےزائد کے فنڈز قوم کےعمران خان پر اعتماد کا مظہرہے، اوورسیزپاکستانیوں کاجذبہ لائق تحسین ہے۔

عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم ٹولہ اپنے ان محسنوں کوووٹ کےحق سے محروم رکھنا چاہتا ہے، توشہ خانہ میں چند ٹکوں کی کرپشن کاالزام لگایا گیا ، الزام لگانے والے گھنٹوں میں 5 ارب سے زائد اکٹھے ہونے پر بدحال ہیں۔

انھوں نے کہا کہ عمران خان نے ثابت کیافارن فنڈنگ اورممنوعہ فنڈنگ میں کیافرق ہے، ثابت ہوچکاہےقوم صرف عمران خان کو اپنا مسیحا ،ہمدرداورلیڈرمانتی ہے۔

سابق گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ عمران خان ہی قوم کو قرضوں کے بوجھ سے چھٹکارا دلاکر عظیم معاشی طاقت بنا سکتا ہے، اقتدار میں آکرشریف اورزرداری خاندان کےاثاثوں میں اربوں کھربوں کااضافہ ہوا۔

انھوں نے بتایا کہ پنجاب کابینہ نےسیلاب زدگان کی مدد کیلئے ایک ماہ کی تنخواہ دینےکااعلان کیا ہے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے ٹیلی تھون کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ساری قوم کے سامنے ڈھائی گھنٹوں میں اربوں روپے جمع کر لئے، اس شخص کو کسی ممنوعہ فنڈنگ کی ضرورت نظر آتی ہے؟

پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا "عمران خان کی کال پرصرف چند گھنٹوں میں عظیم قوم نے500 کروڑ سےزائددیئے، یہ ہے اس قوم کا جذبہ اور عمران خان کی ایمانداری اورامانت داری پر یقین۔

Comments