منگل, جنوری 20, 2026
اشتہار

کراچی کا اگلا میئر پی ٹی آئی سے ہوگا: خرم شیرزمان اور عالم گیر خان کی میڈیا سے گفتگو

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی:‌ این اے243 سے ضمنی الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے والے عالمگیر خان  کا کہنا ہے کہ اگر وہ کارکردگی نہیں دکھا سکے، تو عوام کو ان سے حساب لینے کا پورا حق ہوگا.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے پی ٹی آئی رہنما خرم شیرزمان کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.

نومنتخب رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان نے کہا کہ صرف پی ٹی آئی نہیں، بلکہ ہرجماعت کے ووٹرزکا نمائندہ ہوں.

انھوں نے کہا کہ اب نفرتوں کی سیاست کا خاتمہ چاہتا ہوں، میئر کراچی سے کہتا ہوں کہ آئیں مل کر کراچی کے عوام کی خدمت کریں.

مزید پڑھیں: ضمنی انتخابات 2018: نتائج مکمل، پی ٹی آئی اورمسلم لیگ ن چارچارنشستوں پرکامیاب

اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما اور سندھ اسمبلی کے رکن خرم شیرزمان نے کہا کہ این اے 243 کے عوام کے اعتماد کرنے پرشکرگزار ہیں، تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں.

انھوں نے کہا کہ 2019 کا سال کراچی میں پی ٹی آئی کا سال ہوگا، کراچی سے آئندہ میئر بھی پی ٹی آئی کا ہوگا.

انھوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ میں حکمرانی نظر نہیں آتی، وزیراعظم کے ترقیاتی فنڈز میں سب مشاورت کریں گے.

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں