اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چند رہنما بانی کی رہائی کیلئےسنجیدہ کوشش نہ ہونے پر سہیل آفریدی سے بھی ناخوش ہیں۔
تفصیلات کے مطابق علی امین گنڈا پور کے بعد چند پی ٹی آئی رہنما سہیل آفریدی سے ناخوش ہے۔
ذرائع نے بتایا پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ بانی کی رہائی کیلئے پی ٹی آئی قیادت اور وزیراعلیٰ سنجیدہ کوشش نہیں کررہے، پارٹی قیادت نے گزشتہ روز اسلام آباد میں کوئی بڑا احتجاج نہیں کیا۔
ذرائع پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ علیمہ خانم کو دکھانے کے لیے صرف پشاور میں پروگرام رکھاگیا، کارکنان بھی قیادت اور وزیراعلٰی کے دعوؤں پر عمل نہ ہونے پر مایوس ہے۔


