اسلام آباد : سیاسی رہنماؤں نے ارشد شریف کی شہادت پر چیف جسٹس کا ازخود نوٹس لینا خوش آئند قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ارشد شریف کی شہادت پر ازخود نوٹس لینا خوش آئند ہے، سپریم کورٹ اور جج صاحبان سے عوام کی توقع ہے، سپریم کورٹ دباؤکے باوجود آئین کی حاکمیت کیلئے کھڑی ہوگی اور انسانی حقوق کی حفاظت کرے گی۔
ارشد شریف کی شہادت پر ازخود نوٹس لینا خوش آئند ہے سپریم کورٹ اور جج صاحبان سے عوام کی توقع ہے کہ وہ بنیادی انسانی حقوق کیلئے جو بھی دباؤ ہو اس کے باوجود آئین کی حاکمیت کیلئے کھڑے ہوں گے اور انسانی حقوق کی حفاظت کریں گے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 6, 2022
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید اپنے ٹوئٹ میں کہا ارشدشریف کیس پرسپریم کورٹ کاازخودنوٹس قابل تحسین ہے، اس کیس میں بہت سارے چھپے چہرے بے نقاب ہوں گے۔
قوم عمران خان پرحملے،اعظم سواتی کیس میں بھی سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہی ہے، 13 فراری پارٹیاں عمران خان کونااہل کرانےکی بجائے الیکشن کی تیاری کریں،روس سے تیل کا معاہدہ عام کیا جائے۔
ارشد شریف کیس پر سپریم کورٹ کا ازخود نوٹس قابل تحسین ہے،اس کیس میں بہت سارےچھپے چہرے بےنقاب ہونگےقوم عمران خان پر حملے اور اعظم سواتی کیس میں بھی سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہی ہے۔13فراری پارٹیاں عمران خان کو نااہل کرانے کی بجائے الیکشن کی تیاری کریں۔روس سے تیل کا معاہدہ عام کیا جائے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) December 6, 2022
ترجمان پنجاب حکومت مسرت چیمہ نے اپنے پیغام میں کہا عوام کے بار بار مطالبے کے بعد ارشد شریف قتل کا نوٹس لے لیا گیا ، امید ہے یہ نوٹس صرف وقت گزاری کے لیے نہیں ہوگا، ہر کردار بے نقاب ہوگا کس نے ظلم کی یہ تاریخ رقم کی ،قوم کوصدمے سے دوچار کیا۔
عوام کی جانب سے بار بار مطالبے کے بعد بالآخر نوٹس لیا گیا ہے. امید ہے یہ نوٹس صرف وقت گزاری کے لیے نہیں ہوگا. ہر کردار بےنقاب ہوگا کہ کس نے ظلم کی یہ تاریخ رقم کی اور پوری قوم کو صدمے سے دوچار کیا pic.twitter.com/dz9ev9K8U8
— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) December 6, 2022