تازہ ترین

راولپنڈی میں ڈکیتی کے دوران سیشن جج قتل

راولپنڈی: تھانہ روات کے علاقے فیز 8 میں گھر...

عوام اور فوج کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوشش ناکام رہے گی، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا...

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا نام ای سی ایل میں شامل

اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان...

سپریم کورٹ نےآڈیولیکس پر کمیشن کالعدم قرارنہیں دیا ،چیف جسٹس

اسلام آباد : چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال...

معافی کی کوششیں ناکام ، رکن اسمبلی عظمیٰ کاردار سے استعفیٰ لینے کی تیاریاں

اسلام آباد : رکن اسمبلی عظمیٰ کاردار کی آڈیوٹیپ کے معاملے پر معافی کی کوششیں رائیگاں چلی گئیں،پی ٹی آئی قیادت نےعظمیٰ کاردار سے اسمبلی رکنیت سے استعفےکا کہہ دیا اور کہا رکن اسمبلی نے استعفیٰ نہ دیاتوالیکشن کمیشن کودرخواست کی جائےگی۔

تفصیلات کے مطابق رکن اسمبلی عظمیٰ کاردار کی وزیراعظم، ان کی کی اہلیہ اور وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف آڈیوٹیپ کے معاملے پر معافی کی کوششیں رائیگاں گئی ، عظمیٰ کاردار سے استعفیٰ لینے کی تیاریاں کرلی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رکن اسمبلی نے وضاحت کیلئے وزیراعظم اوروزیراعلیٰ ہاؤس رابطےکی کوششیں کی، تاہم ان پر وزیراعظم ہاؤس اور وزیراعلیٰ ہاؤس کے دروازے بھی بند کردیئے گئے ، پی ٹی آئی قیادت نےعظمیٰ کاردار سے اسمبلی رکنیت سے استعفےکا کہہ دیا۔

ذرائع کے مطابق رکن اسمبلی نے استعفیٰ نہ دیاتوالیکشن کمیشن کودرخواست کی جائےگی۔

مزید پڑھیں : تحریک انصاف کا بڑا فیصلہ، عظمیٰ کاردار کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم

یاد رہے پاکستان تحریک انصاف کی قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب نے پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ کاردار کی بنیادی رکنیت ختم کردی تھی، قائمہ کمیٹی کی جانب سے بنیادی رکنیت ختم کرنے کا تحریری حکم نامہ میں کہا گیا تھا کہ رکن صوبائی اسمبلی کو 15 جون کو اظہارِ وجوہ کا نوٹس دیا گیا اور انہیں ذیلی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔

تحریک انصاف کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق عظمیٰ کاردار نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، اُن کا رویہ نامناسب اور منصب کے شیانِ شان نہیں تھا۔

اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ سنگین غلطی کے بعد عظمیٰ کاردار کسی پارلیمانی منصب کی اہل نہیں، وہ 7 روز کے اندر پارٹی ایلیٹ کمیٹی میں قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب کے فیصلے کو چیلنج کرسکتی ہیں۔

Comments