تازہ ترین

’ڈیوڈ روز نے وضاحت کردی کہ ڈیلی میل نے معافی نہیں مانگی‘

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ملیکہ بخاری کا کہنا ہے کہ عمران خان کے خلاف پے درپے مقدمات بنوائے جارہے ہیں انہیں تکنیکی طریقے سے نااہل کروانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اعتراض ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما ملیکہ بخاری نے کہا کہ عمران خان کو تکنیکی طریقے سے نااہل کروانے کی کوشش کی جارہی ہے، فسطائیت کا دور ہے عمران خان پر دہشت گردی کے مقدمے بنائے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کیا عوام کو بے وقوف سمجھتی ہے ،عمران خان کیخلاف انہیں کوئی اور کرپشن کا کیس نہیں ملا تو گھڑی کے نام پر کرپشن ثابت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، انہیں تحفے میں گھڑی ملی اسے قانونی طریقے سے بیچا گیا تو اس میں کرپشن کہاں سے آگئی۔

’ڈیوڈ روز نے وضاحت کردی کہ ڈیلی میل نے معافی نہیں مانگی‘

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ڈیوڈ روز نے بیان میں وضاحت کردی ہے کہ ڈیلی میل نے معافی نہیں مانگی وہ آج بھی اپنے الزامات پر قائم ہیں، ڈیلی میل کے مطابق نیب کی جانب سے معاونت نہیں کی جارہی۔

ملیکہ بخاری نے کہا کہ موجودہ حکومت نے نیب کو کمزور کردیا ہے یہ نیب کے ذریعے احتساب کے عمل کو آگے بڑھانے میں سنجیدہ ہی نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے قوانین کے ہوتے نیب کسی بھی وائٹ کالر کرائم کو نہیں پکڑسکتی یہ 13 جماعتوں نے حکومت میں آکر اپنے لیے لوٹ مار کا قانون بنالیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ تمام لیڈران نے این آر ٹو لے کر اپنے آپ کو بری الذمہ کرایا ہے، اہل اور نااہل کے تسلسل کو فسطائیت کے دور میں آگے بڑھایا جارہا ہے۔

Comments

- Advertisement -