اتوار, جنوری 26, 2025
اشتہار

شریف برادران احتساب سے فرارکی کوششیں کررہا ہے، پی ٹی آئی اجلاس کا اعلامیہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پی ٹی آئی ترجمان نے کہا ہے کہ شریف برادران احتساب سے فرار کی کوششیں کررہا ہے، امریکا ہو یا سعودی عرب کہیں سے این آر او نہیں ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام ہونے والے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، اسلام آباد میں عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے پی ٹی آئی کے اجلاس میں شریف برادران کی سعودی عرب روانگی کے محرکات پرغور کیا گیا.

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شریف برادران احتساب سے فرار کی کوششیں کررہا ہے، امریکا ہو یا سعودی عرب شریف برادران کو کہیں سے این آر او نہیں ملے گا، قوم کی لوٹی دولت واپس کرنے کےسوا شریفوں کے پاس کوئی راستہ نہیں۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ اجلاس میں اسحاق ڈارکی کرپشن اور منی لانڈرنگ کا معاملہ بھی زیربحث آیا، اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار شریفوں کی کرپشن کی ایکسٹینشن ہیں، بطور فرنٹ مین اسحاق ڈار نے ہر مالی جرم میںشریفوں کی معاونت کی۔

اجلاس میں پی اے ٹی کی اے پی سی اور تحریک قصاص کی حمایت کا اعادہ کیا گیا، دریں اثناء اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال پر بھی انتہائی تشویش کا اظہار کیا گیا۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ قوم کے نام پر قرض لے کر اسے چوری کرنے کا سلسلہ مزید نہیں چل سکتا۔ اس کے علاوہ اجلاس میں فاٹا کے پختونخوا میں انضمام کامعاملہ بھی زیر بحث رہا۔


مزید پڑھیں: فاٹا انضمام میں‌ تاخیر، پی ٹی آئی کا تحریک چلانے کا اعلان


انضمام کاعمل التواء میں ڈالنے کی کوششوں کی متبادل حکمت عملی پر مشاورت بھی کی گئی، فاٹا کے انضمام کی تحریک کے مجوزہ خدوخال پر بھی گفتگو کی گئی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔ 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں