اتوار, مارچ 23, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی رہنما فہیم خان کراچی کے انتخابی نتائج میں ہیر پھیر سامنے لے آئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی فہیم خان کراچی کے انتخابی نتائج میں ہیر پھیر سامنے لے آئے اور کہا نتائج میں اوور رائٹنگ کرکے پی ٹی آئی کو ہرایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی فہیم خان ویڈیو بیان میں انتخابی نتائج میں ہیر پھیر سامنے لے آئے۔

ویڈیو بیان میں کہا کہ حکومت سندھ نے کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں بدترین دھاندلی کی ، کورنگی ٹاؤن کے یوسی نتائج میں سو کے ہندسے کو ایک سو اسی تو کہیں دو سو ستتر کو تین سو ستتر بنا دیا گیا۔

نتائج میں اوور رائٹنگ کرکے پی ٹی آئی کو ہرایا گیا، دھاندلی کسی صورت قبول نہیں اپنی جیتی ہوئی یوسی واپس لیں گے۔

خیال رہے الیکشن کمیشن کی دویوسیزکےنتائج میں درستی کےبعد جماعت اسلامی کی نشستیں اٹھاسی ہوگئیں جبکہ پیپلزپارٹی کراچی میں اکانوے نشستوں کےساتھ بدستور پہلے نمبر پر اور تحریک انصاف چالیس نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پرہے۔

قانون وآئین کے مطابق کے ایم سی میں قائد ایوان کے لیے ایک سوچوراسی ارکان کی حمایت درکارہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں