پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی رہنما نعیم بخاری نےتشدد سے متعلق افواہوں کی تردید کردی

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما نعیم بخاری نے برطانیہ کے دار الحکومت لندن میں زخمی ہونے سے متعلق افواہوں کی تردید کر دی۔

تفصیلات کے مطابق وہ گذشتہ روز لندن کے مقامی ٹرین اسٹیشن پر گر کر زخمی ہوگئے تھے بعد ازاں سوشل میڈیا پر یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ انہیں پارک لین کے علاقے میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

لندن کے اسپتال میں عزیز واقارب ملنے کے لیے پہنچے تو انہوں نے اپنے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے جھوٹی باتیں پھیلائی جارہی ہیں، میرے خلاف یہ ایک سازش ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ میں ٹرین اسٹیشن پر موجود تھا کہ اچانک سر میں درد ہونے لگا اور میں چکراتا ہوا منہ کے بل گر پڑا جس سے شدید چوٹیں آئیں ہیں، میرے ساتھ اسپتال میں میری اہلیہ اور بیٹی موجود ہے، امید ہے چند روز میں اسپتال سے ڈسچارج ہوجاؤں گا۔

لندن: نعیم بخاری کے ساتھ حادثہ، زخمی ہوکر اسپتال منتقل

خیال رہے کہ پی ٹی آئی رہنما نعیم بخاری نمل کالج کی چندہ مہم کے سلسلے میں لندن میں موجود ہیں وہ ایک مقام سے دوسرے مقام کی طرف جانے کے لیے زیر زمین ریلوے اسٹیشن پہنچے تو گرنے سے زخمی ہوگئے تھے۔

اس حادثے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار افسوس کرتے ہوئے دعا کی تھی کہ وہ جلد صحت یاب ہوجائیں گے، علاوہ ازیں تحریک انصاف کی رہنما شیری مزاری نے بھی نعیم بخاری کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی تھی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں