تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

پی ٹی آئی کو صدمہ، اہم رہنما انتقال کرگئے

جام پور: پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی سردارجعفرخان لغاری انتقال کرگئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق سردارجعفرخان لغاری کا انتقال دل کا دورہ پڑنےسےہوا وہ طویل عرصے سے کینسرمیں بھی مبتلاتھے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق جعفر خان لغاری کی نمازہ جنازہ گلبرگ لاہور میں ادا کی جائےگی۔

سردار جعفر خان لغاری جام پور کے حلقہ این اے 193 کے ایم این اے تھے۔

سردار جعفر خان لغاری کا شمار سینیئر ترین ارکان قومی اسمبلی میں ہوتا تھا، سال 2002 میں وہ حلقہ این اے 174 راجن پور ون سے قومی اتحاد کے امیدوار کے طور پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی رہنما شیریں مزاری کے شوہر انتقال کرگئے

سال 2008 میں بھی حلقہ این اے 174 (راجن پور) سے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے امیدوار کے طور پر دوبارہ قومی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے، انہوں نے سردار نصراللہ خان دریشک کو شکست دی تھی۔

سال 2013 کے عام انتخابات میں حلقہ NA-174 (راجن پور-I) سے مسلم لیگ ن کے امیدوار کے طور پر دوبارہ قومی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے، بعد ازاں 2018 میں نون لیگ کو خیر باد کہہ کر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے۔

Comments

- Advertisement -