جمعہ, اپریل 17, 2026
اشتہار

پی ٹی آئی آزاد کشمیر کا منحرف اراکین اسمبلی کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (28 اکتوبر 2025): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آزاد کشمیر نے اپنے منحرف اراکین اسمبلی کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ پارٹی چھوڑنے والے ممبران اسمبلی کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا، صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے لیگل ٹیم کو ریفرنس تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔

سردار عبد القیوم نیازی کی قائد حزبِ اختلاف خواجہ فاروق احمد سمیت سینئر قیادت سے مشاورت جاری ہے، الیکشن ایکٹ 2020 کے تحت پارٹی چھوڑنے والا رکن اسمبلی نااہلی کا سامنا کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی پی کی جانب سے وزیر اعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام

ذرائع کے مطابق فارورڈ بلاک کے 12 اراکین اسمبلی نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی، ظفر ملک، عبدالماجد، اکبر ابراہیم، یاسر سلطان سمیت متعدد اراکین کے خلاف ریفرنس تیار ہے، چوہدری اخلاق، چوہدری رشید، چوہدری ارشد، فہیم ربانی، محمد حسین اور دیگر بھی فہرست میں شامل ہیں۔

منحرف اراکین نے تحریک عدم اعتماد میں ووٹ دیا تو نااہلی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، پی ٹی آئی قیادت منحرف اراکین کے خلاف سخت مؤقف اپنانے پر متفق ہے۔

واضح رہے کہ سردار عبد القیوم نیازی پہلے ہی 4 اراکین کے خلاف ریفرنس اسپیکر کو بھجوا چکے ہیں۔

غلام اویس
+ posts

اہم ترین

مزید خبریں