منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کے استعفوں سے متعلق اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے تاریخ ساز فیصلے کے بعد حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سیاسی کشیدگی مزید بڑھ گئی، اسی تناظر میں اسپیکر قومی اسمبلی کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عدالتی حکم پر پنجاب حکومت کی تبدیلی کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے گیارہ ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کئے تھے۔

تاہم اب ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی پرویز  اشرف  نے مزید گیارہ ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان ارکان نے استعفے آج یا کل منظور کئے جانے کا امکان ہے، ان ارکان میں مخصوص نشستوں کے ارکان بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ انتیس جولائی کو الیکشن کمیشن کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ پی ٹی آئی کے گیارہ اراکین کے استعفے موصول ہوچکے جس کے بعد قومی اسمبلی کی گیارہ نشستوں کو خالی قرار دے دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے استعفے، قاسم سوری نے قانونی نقطہ اٹھادیا

الیکشن کمیشن اب ان خالی نشستوں پرانتخابی شیڈول جاری کرےگا اور ساٹھ روز کے اندر ان حلقوں میں الیکشن کرائے گا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے گیارہ ارکان کےاستعفوں کی منظوری پر اسپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف نے ایوان کوآگاہ کیا تھا۔

انہوں نے ایوان کو بتایا کہ علی محمدخان، فضل محمدخان، شوکت علی، فخرزمان خان، فرخ حبیب،اعجازاحم دشاہ، جمیل احمدخان ،محمد اکرم چیمہ سمیت عبدالشکورشاد، شیریں مزاری اورشاندانہ گلزارخان کے استعفے منظور کرلئے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں