تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

تحریک انصاف کا اسلام آباد میں ٹو ملین مارچ کا فیصلہ

تحریک انصاف نے اسلام آباد میں تاریخی ٹو ملین مارچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کا اہم اجلاس ہوا جس میں پاکستان کی آزادی و خودمختاری کیلئے تاریخی ٹو ملین مارچ کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔

ملک بھر سے 20 لاکھ افراد پر مشتمل مارچ اسلام آباد لایا جائے گا۔ مارچ کی تیاریوں کےلیےکور کمیٹی اور پارلیمانی پارٹی کے اجلاس طلب کیے گئے ہیں۔

کورکمیٹی اور پارلیمانی پارٹی کے مشترکہ اجلاس 9 مئی کو منعقد ہوں گے۔ ملکی خودمختاری کیلئے حقیقی آزادی مارچ کی تیاریوں میں تیزی لانےپر اتفاق کیا گیا ہے۔

ملک بھر سے تمام تنظیموں کے اجلاس بھی طلب کیے گئے ہیں جب کہ چیئرمین نے ملک بھر میں کارکنان کو انتخابات کی بھرپور تیاری کی بھی ہدایت کی ہے۔

Comments

- Advertisement -