The news is by your side.

Advertisement

تحریک انصاف کے رکن اسمبلی رائے حسن نواز نااہل

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رکن اسمبلی رائے حسن نواز سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل قرار دے دیے گئے۔ سپریم کورٹ نے حلقہ میں دوبارہ انتخابات کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 162 ساہیوال سے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی رائے حسن نواز کو نا اہل قرار دے کر حلقے میں دوبارہ انتخابات کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے تین رکنی بینچ نے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف رائے حسن نواز کی اپیل پر سماعت کی۔ عدالت نے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے رائے حسن نواز کی اپیل خارج کرتے ہوئے این اے ایک سو باسٹھ میں دوبارہ الیکشن کروانے کا حکم دیا ہے۔

الیکشن ٹربیونل نے مخالف امیدوار حاجی محمد یعقوب کی درخواست پر رائے حسن نواز کو اثاثے چھپانے پر نااہل قرار دیا تھا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں