تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

’سیاست میں ’لوٹا‘ کیا ہوتا ہے؟‘ اینکر کے سوال پر راجہ ریاض کا دلچسپ جواب

اسلام آباد: سندھ ہاؤس میں موجود پی ٹی آئی کے ناراض رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے سیاست میں ’لوٹے‘ سے متعلق سوال کا جواب دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے اینکر کاشف عباسی نے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض سے سوال کیا کہ سیاست میں لوٹا کیا ہوتا ہے؟ جواب میں راجہ ریاض نے کہا کہ ہم لوٹے نہیں ہیں، ہمیں یہ پتا ہے۔

کاشف عباسی نے کہا کہ ’میں آپ کو لوٹا نہیں کہہ رہا میں تو صرف پوچھ رہا ہوں۔‘ اس پر راجہ ریاض نے کہا کہ ایک خاتون رکن ایوان میں لے کر آئی تھیں لوٹا وہ ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: ’ہم ووٹ ڈال کر استعفیٰ دیں گے اور دوبارہ الیکشن لڑیں گے‘

ایک سوال کے جواب میں راجہ ریاض نے کہا کہ جہانگیر ترین کا مسئلہ تو دو سال پہلے آیا تھا، عمران خان سے بہت عرصے سے اختلاف چل رہا تھا۔

راجہ ریاض نے کہا کہ مستعفی ہونے کے بعد میرا حق ہے کسی بھی پارٹی سے الیکشن لڑوں، وقت آنے پر ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑوں گا۔

کاشف عباسی نے پوچھا کہ کیا یہ ڈیل نہیں کہ پارٹی کے خلاف ووٹ دے کر آئندہ کے لیے ٹکٹ مانگیں گے؟ جواب میں رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ ایسے اور بھی بہت سے لوگ ہیں جو ٹکٹ مانگ رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -