جمعرات, نومبر 13, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی ایم این ایز کی اکثریت قائمہ کمیٹیوں میں واپسی کی حامی، ذرائع

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (1 اکتوبر 2025): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین قومی اسمبلی کی اکثریت قائمہ کمیٹیوں میں واپسی کی حامی ہے۔

ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی میٹنگ میں اکثریت نے قائمہ کمیٹیوں میں واپسی کی رائے دی، جنید اکبر نے کہا کہ میں تو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو طلب کرنے لگا تھا۔

ایم این ایز کی اکثریت نے رائے دی کہ قائمہ کمیٹیوں کے ذریعے ہی تو ہم اداروں کی کارکردگی پوچھ سکتے ہیں۔ میٹنگ میں ارکان نے سلمان اکرم راجہ کو کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے قائمہ کمیٹیوں میں واپسی پر بات کریں۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کو قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کی ہدایت کی ہے، علیمہ خان

اکثریتی ارکان نے کہا کہ پارلیمان کے فیصلے سیاسی کمیٹی یا کوئی باہر سے نہ کیا کرے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ملنے والے غیر منتخب لوگ پارلیمان کی غلط رپورٹس دیتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ وہ قائمہ کمیٹیوں میں واپسی پر بانی عمران خان سے بات کریں گے۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر کئی اراکین قومی اسمبلی و سینیٹ قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہو چکے ہیں۔

16 ستمبر کو پی ٹی آئی کے 17 سینیٹرز نے قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دیا۔ سینیٹر علی ظفر نے استعفوں کی جانچ پڑتال مکمل کی اور تمام استعفے سینیٹ سیکریٹریٹ کو جمع کروائے تھے۔

علی ظفر نے کہا تھا کہ عمران خان نے کہا جتنے استعفے ہیں وہ دے دیں باقی بعد میں آ جائیں گے، کمیٹیوں کے اجلاس ہمارے بغیر بھی چل سکتے ہیں اور چلیں گے، کمیٹیوں سے استعفے احتجاج کے طور پر دے رہے ہیں۔

+ posts

نعیم اشرف بٹ اے آر وائی نیوز کے
تحقیقاتی صحافت کے ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ہیں

اہم ترین

نعیم اشرف بٹ
نعیم اشرف بٹ
نعیم اشرف بٹ اے آر وائی نیوز کے تحقیقاتی صحافت کے ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ہیں

مزید خبریں