تازہ ترین

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

سینیٹ ووٹ کی خریداری: ’پی پی رکن نے 8 کروڑ کی پیش کش کی‘: پی ٹی آئی ایم پی اے کی تصدیق

مردان: تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی عبد السلام آفریدی نے سینیٹ ووٹ کی خریداری کی پیش کش کی تصدیق کردی۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالسلام آفریدی کا کہنا تھا کہ ’مجھے سینیٹ الیکشن کے لیے خریدنے کی کوشش کی گئی‘۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی احمد کنڈی نے لیگی امیدوار عباس آفریدی کے گھر بلایا اور مجھے 8 کروڑ روپے کی پیش کش کی۔

عبدالسلام آفریدی کا کہنا تھا کہ ’میں نے پیش کش کو مسترد کیا تو احمد کنڈی نے بتایا کہ دو اراکین اسمبلی سے اسلام آباد میں بات چیت طے ہوگئی ہے‘۔

مزید پڑھیں: سینیٹ ووٹ‌ کی خرید و فروخت، واٹس ایپ چیٹ‌ بھی سامنے آگئی

یہ بھی پڑھیں: علی حیدر گیلانی سے ملاقات کرنے والے تحریک انصاف کے اراکین کی شناخت ہوگئی

اسے بھی پڑھیں: سینیٹ ووٹ‌ کی خریداری: یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی ویڈیو سامنے آگئی

تحریک انصاف کے رکن اسمبلی کا کہنا تھا کہ ’احمد کنڈی نے بتایا کہ اسلام آباد میں دو اراکین سے چار کروڑ میں ڈیل طے ہوئی ہے، ہم آپ کو دس کروڑ روپے ادا کریں گے‘۔

احمد کنڈی نے بتایا کہ میں نے پیش کش مسترد کی تو واٹس ایپ پر رابطہ کیا گیا، جس کے بعد میں نے چیٹ کو محفوظ کیا اور  سارے معاملے سے پارٹی قیادت کو آگاہ کیا۔

واضح رہے کہ آج سینیٹ الیکشن کے حوالے سے آراکین اسمبلی کی خرید و فروخت کی ویڈیو، آڈیو اور واٹس ایپ پیغامات تفصیلات اے آر وائی نیوز کے سینئر صحافی ارشد شریف جاری کرچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -