کراچی: تحریک انصاف کے رہنما سعید آفریدی نے سندھ اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دے دیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما سعید آفریدی نے اپنا استعفیٰ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو بھجوا دیا۔
سعید آفریدی کا کہنا تھا کہ ذاتی مصروفیات کے باعث سندھ اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔
ایم پی اے سعید آفریدی کے استعفے پر عمران خان زندہ باد بھی لکھا ہوا ہے۔