کراچی: تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی شبیر قریشی کا ضمانت کے بعد ویڈیو بیان آگیا۔
بیان میں شبیر قریشی نے کہا ہے کہ پولیس نے 12 گھنٹے آنکھوں پر پٹی باندھی اور حبس بے جا میں رکھا اب تک نہیں معلوم ہوسکاپولیس کا ایسا رویہ کیوں تھا؟
شبیر قریشی نے کہا کہ مسئلہ یہ ہے کہ سائٹ ٹاؤن میں بلدیاتی الیکشن سےپی پی خوفزدہ ہے کراچی کے بلدیاتی نظام پرپی پی قابض ہوناچاہتی ہے۔
پی ٹی آئی ایم پی اے شبیر قریشی فجر کی نماز کے لئے گھر سے مسجد کے لئے نکلیں تو انکے گھر کے باہر پولیس کی سینکڑوں گاڑیاں موجود تھی،پولیس نےبغیر کسی وجہ سے انھے گرفتار کرلیا،معلومات کےمطابق متعلقہ تھانے میں اس وقت نہیں ہے، سندھ حکومت کیجانب سے اس طرح کی حرکتوں کی پرزور مذمت کرتےہیں۔ pic.twitter.com/t1hiM1otGz
— Shabbir Qureshi (@MpaShabbirQ) June 19, 2022
شبیر قریشی اتوار کی صبح نماز فجر کی ادائیگی کیلئے گھر سے روانہ ہوئے تو راستے میں پولیس انہیں گرفتار کر کے اپنے ساتھ لے گئی تھی۔
رکن اسمبلی کیخلاف سائٹ بی تھانے میں رات سوا3بجے مقدمہ درج ہوا، مقدمہ زیر دفعہ 354 کے تحت درج کیا گیا تھا۔
کراچی کی مقامی عدالت نے رکن اسمبلی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔