The news is by your side.

Advertisement

ڈاکٹر مہر تاج روغانی پختونخواہ اسمبلی کی پہلی خاتون ڈپٹی اسپیکر منتخب

پشاور: پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا اسمبلی میں بھی تبدیلی لے آئی ڈاکٹر مہر تاج روغانی صوبائی اسمبلی کی پہلی خاتونبھاری اکثریت کے ساتھ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئیں۔

اسپیکر اسدقیصر کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لئے پولنگ ہوئی جس میں اسمبلی کے ایک سو تائیس میں سے ایک سو انیس ارکان نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا جس میں سے چار ووٹ مسترد قرار دیئے گئے جبکہ سابق صوبائی وزیر بخت بیدار خان کی جانب سے اپنا ووٹ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کو دکھانے کی وجہ سے کینسل کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر مہرتاج روغانی ستتر ووٹ لے کر صوبائی اسمبلی کی پہلی خاتون ڈپٹی اسپیکر منتخب ہو گئی جبکہ ان کے مدمقابل پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ارباب اکبر حیات نے سینتیس ووٹ حاصل کئے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں