The news is by your side.

Advertisement

این اے 249 ضمنی انتخاب، پی ٹی آئی امیدواروں کے نام سامنے آگئے

کراچی: این اے 249 میں ضمنی انتخاب کے لیے تحریک انصاف نے امیدوار کے لیے درخواستیں طلب کرلیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف نے حلقہ این اے 249 کے امیدوار کے انتخاب کے لیے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا، پارلیمانی بورڈ میں وفاقی وزیر علی زیدی، فردوس شمیم نقوی، خرم شیر زمان اور دیگر شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق این اے 249 کے لیے 10 سے زائد امیدوار پارٹی ٹکٹ کے حصول کے لیے سرگرم ہیں۔

امیدواروں میں امجد آفریدی، سبحان علی ساحل، عرفان نیازی، عزیز آفریدی، جنید لاکھانی، طارق نیازی، عبدالرحمان، ملک شہزاد، اعوان گل، عصمت نیازی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: ن لیگ نے این اے 249 کے لیے امیدوار نامزد کردیا

واضح رہے کہ این اے 249 پر 2018 میں شہباز شریف اور فیصل واوڈا مدمقابل تھے، سابق وفاقی ‏وزیر فیصل واوڈا نے شہباز شریف کو شکست دی تھی۔

سینیٹر کا انتخاب لڑنے کے لیے فیصل واوڈا نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیا تھا، ان ‏کے استعفیٰ دینے کے بعد این اے 249 کی نشست خالی ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ سندھ سے پی ٹی آئی کے ایم این اے فیصل واوڈا اور پیپلز پارٹی کےسندھ اسمبلی کے ‏رکن جام مہتاب کے سینیٹر منتخب ہونے سے ان کی قومی اورسندھ اسمبلی کی دونشستوں پر ‏ضمنی انتخابات اگلے دو ماہ میں ہوں گے جن کا اعلان الیکشن کمیشن کرے گا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں