اسلام آباد : نیب قانون میں ترمیم کیخلاف تحریک انصاف نے آج یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا ، عمران خان نے کہا کہ مجرموں کےٹولےکی شرمناک کوششوں کی مزاحمت کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق نیب قانون میں ترمیم کے ذریعے خود کو این آر او دوم دینے کی شرمناک کوشش پر پاکستان تحریک انصاف نے آج یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا، پارٹی رہنماکالی پٹیاں باندھ کراحتساب کا نظام تباہ کرنے کی کوشش کواجاگرکریں گے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں امپورٹڈ حکومت کی ترامیم سےنظام احتساب دفن کرنےکی کوششوں پربریفنگ دی گئی۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے نیب قانون میں ترامیم پر بھرپور مزاحمت اورفواد چوہدری ودیگرکوشرمناک سازش ، اہداف سے قوم کو تفصیلی آگاہ کرنے کی ہدایت کردی۔
عمران خان نے جماعتی ترجمانوں کو بھی معاملے کو سیاسی مباحثے کا حصہ بنانے کی خصوصی ہدایت کرتے ہوئے کہا نظام احتساب کی تباہی سازش سےمسلط کٹھ پتلیوں کاکلیدی ہدف تھا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ روزاول سےنشاندہی کر رہا ہوں انکےآنےکاواحدمقصد این آر او دوم ہے، چوروں کو این آر او دوم دیکر نظام احتساب کو باضابطہ دفن کرنے کا اہتمام ہے، بڑے چوروں نے نیب قانون بدل کر1200 ارب ہضم کرنے کی کوشش کی۔
انھوں نے کہا کہ بڑے چوروں کو لوٹ مارکی آزادی تیسری دنیامیں غربت کی بڑی وجہ ہے، 26سال بڑےچوروں کوقانون کےتابع اور نظام احتساب کی مضبوطی کیلئے جدوجہد کی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک طرف ملک نہیں سنبھل رہادوسری طرف چوری معاف کرائی جارہی ہے، اس کرپٹ سفاک گروہ نے پاکستان کی اخلاقیات تباہ کردی ہیں، اقتدار میں آکر،ادارے تباہ کرکے اپنی لوٹ مار کو بچانا کلچر بنا دیا گیا ہے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ مجرموں کے ٹولے کی شرمناک کوشش کی ہر سطح پر مزاحمت کریں گے۔