وزیراعظم کی ایماء پر عدلیہ اور جے آئی ٹی کو بلیک میل کیا جارہا ہے، تحریک انصاف pti
The news is by your side.

Advertisement

وزیراعظم کی ایماء پر عدلیہ اور جے آئی ٹی کو بلیک میل کیا جارہا ہے، تحریک انصاف

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ایماء پر باقاعدہ منصوبے کے تحت عدلیہ اور جے آئی ٹی کو بلیک میل کیا جا رہا ہے جسے کسی طور برداشت نہیں کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرِصدارت اہم اجلاس ہوا جس میں پارٹی کے اعلیٰ سطح کے رہنماؤں نے شرکت کی اور پاناما جے آئی ٹی سمیت اہم ملکی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس تناظر میں آئندہ کا لائحہ عمل بھی طے کیا گیا۔

اجلاس کے بعد جاری کیے گئے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں حکومت کے وزراء کی جانب سے سپریم کورٹ پرزبانی حملوں کا جائزہ لیا گیا اور پانامالیکس تحقیقات پرحکمراں جماعت کی مزاحمت کے طریقہ کار پر غورکیا گیا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاناما لیکس پرنوازشریف اپنی صفائی پیش کرنے میں ناکام رہے ہیں اس لیے الزام تراشیوں پر اتر آئے ہیں اور مسلسل عدلیہ اور جے آئی ٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

تحریک انصاف کا اعلامیہ میں کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ایما پرعدلیہ اورجےآئی ٹی کو بلیک میل کیا جارہا ہے اور باقاعدہ منصوبے کے تحت منصوبے کے تحت عدلیہ اورجے آئی ٹی کے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا جس کے لیے حکومت کومخصوص میڈیا گروپ اور دانشوروں کی معاونت حاصل ہے۔

اجلاس میں قومی اسمبلی کےاسپیکرکی سیاسی تقاریرپرتشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسپیکر ایازصادق نےاپنے منصب کو داغدار کرنے کی کوشش کی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

عمران خان کل سپریم کورٹ جائیں گے

دوران اجلاس پاناماعملدرآمد کیس پر تبادلہ خیال کیا گیا اور عمران خان کا کل سپریم کورٹ جانے کا متفقہ فیصلہ
کیا گیا خیال رہے جے آئی ٹی کی تیسری رپورٹ کل سپریم کورٹ میں پیش ہوگی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں