اسلام: پی ٹی آئی نے شہر قائد میں ڈبل ڈیکر بس چلانے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ اعلان پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فردوس شمیم نقوی نے بنی گالا کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.
آج عمران خان کی زیرصدارت بنی گالا میں سندھ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، جس کے بعد فردوس شمیم نقوی اور دیگر نے میڈیا سے گفتگو کی.
ان کا کہنا تھا کہ ہم عمران خان کو کراچی میں پانی کےمسائل سے آگاہ کیا، پی ٹی آئی چیئرمین نے پانی کےمسائل سے متعلق تجاویز دینے کو کہا ہے.
فردوس شمیم نے کہا کہ عوام کی سہولت کے لئے مضبوط نظام لائیں گے، حکومت آنےکے بعد 100 دن کے اقدامات پر گفتگو ہوئی.
ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں کام ایم پی اے فنڈز سے نہیں، لوکل گورنمنٹ فنڈز سے ہوں گے، عمران خان نےکہاہےکراچی کو ترقی دینا ضروری ہے.
کیا عمران خان کراچی کی نشست اپنے پاس رکھیں گے؟
فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ انھوں نے اجلاس میں پی ٹی آئی چیئرمین کو درخواست دی ہے کہ وہ کراچی کی سیٹ اپنے پاس رکھیں.
ان کا کہنا تھا کہ اس طرح پی ٹی آئی کو اندرون سندھ خود کو مضبوط کرنے کا موقع ملے گا.
ایم کیو ایم سے اختلافات؟
ایک سوال کے جواب میں انھوںنے کہا کہ عمران خان نے انھیں ایم کیوایم کے خلاف بیانات دینے سے روک دیا ہے اور وہ اپنے لیڈر کے حکم کی پاس داری کریں گے.
انھوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ پارٹی چیئرمین نے انھیں ہدایت کی ہے کہ اپنی تلوار نیام میں رکھیں۔