بنوں سے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے امیدوار حلیم زادہ کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پی کے99، شگئی مچن خیل پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ کے معاملے پر پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے امیدوارحلیم زادہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس نےحلیم زادہ وزیر کے7 ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا ہے۔
- Advertisement -
پولیس کا کہنا ہے کہ حلیم زادہ پولنگ اسٹیشن پر حملہ اور ہلڑبازی میں ملوث تھے جن کے قبضے سے 3 کلاشنکوف ، 2پستول اور گاڑی برآمد کی گئی ہے۔
ڈی پی او کا کہنا تھا کہ حلیم زادہ کوعدالت نےایک روزہ ریمانڈپرپولیس کےحوالےکر دیا۔