The news is by your side.

Advertisement

پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر سینیٹراعجاز چوہدری نے بڑا دعویٰ کردیا

اسلام آباد : سینیٹ میں پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈرسینیٹراعجازچوہدری نے بڑا دعویٰ کیا کہ پنجاب اسمبلی مجھے چلتی دکھائی نہیں دے رہی، منحرف ارکان کے ڈی سیٹ ہونے پر حمزہ شہباز اعتماد کا ووٹ نہیں لے سکتے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈرسینیٹراعجازچوہدری میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی مجھے چلتی دکھائی نہیں دے رہی۔

سینیٹر اعجازچوہدری کا کہنا تھا کہ منحرف ارکان نے جلد فارغ ہونا ہے پھر ہم جو چاہیں کریں گے ، ارکان کے ڈی سیٹ ہونے پر حمزہ شہباز اعتماد کا ووٹ نہیں لے سکتے۔

پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر نے کہا کہ ہماری اکثریت ہےاوراگر ہماراوزیراعلیٰ نہیں تو اسمبلی نہیں ہوگی، آرٹیکل 112 کے تحت اعتماد کا ووٹ نہ لے سکے تو گورنر اسمبلی توڑ سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جعلی امپورٹڈ حکومت اب نہیں چل سکتی، الیکشن کی طرف جانا ہوگا ، پنجاب اسمبلی میں اگر ہم نہیں تو پھر وہ بھی نہیں ہیں ،سینیٹر اعجاز چوہدری

Comments

یہ بھی پڑھیں