بدھ, جنوری 21, 2026
اشتہار

پی ٹی آئی ارکان اسمبلی پارٹی کے سوشل میڈیا ونگ پر برس پڑے، علیمہ خانم پر بھی تنقید

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی پارٹی کے سوشل میڈیا ونگ پر برس پڑے اور بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خانم پر بھی تنقید کی۔

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی کے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس کا احوال سامنے آگیا۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں اراکین اسمبلی کی جانب سے پارٹی کے سوشل میڈیا ونگ اور بعض رہنماؤں پر سخت تنقید کی گئی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں خاص طور پر بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خانم کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں کئی اراکین نے شکایت کرتے ہوئے کہا ہم اڈیالہ پہنچ جاتے ہیں سوشل میڈیاوالےنہیں آتے، گھروں میں بیٹھ کر یابیرون ملک سے تنقیدکرناآسان ہے۔

کچھ ایم این ایز نے اڈیالہ کے باہر بغیر پلاننگ دھرنے پر علیمہ خانم پر تنقید کرتے ہوئے کہا راجہ ناصرعباس اورسلمان اکرم نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کودھرناختم کرنے کا کہا۔

بانی پی ٹی آئی کی بہنوں نےدونوں کی بات نہیں مانی اور بدمزگی ہوئی تاہم چند ایم این ایز نے بانی کی بہنوں کی حمایت کی اور دھرنا درست قراردیا۔

+ posts

نعیم اشرف بٹ اے آر وائی نیوز کے
تحقیقاتی صحافت کے ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ہیں

اہم ترین

نعیم اشرف بٹ
نعیم اشرف بٹ
نعیم اشرف بٹ اے آر وائی نیوز کے تحقیقاتی صحافت کے ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ہیں

مزید خبریں