بدھ, جنوری 21, 2026
اشتہار

تحریک انصاف کی تمام تنظیمیں تحلیل کردی گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: تحریک انصاف کی تمام تنظیمیں تحلیل کردی گئیں، انٹرا پارٹی انتخابات تک معاملات پارٹی چیف الیکشن کمشنر کے سپرد کردیئے گئے۔

پی ٹی آئی کا تنظیمی ڈھانچہ تحلیل کردی گئی، پارٹی الیکشن کمشنر تسنیم نورانی نے باضابطہ احکامات جاری کردیئے ہیں، پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی،صوبائی اور ضلعی سطح کی تمام تنظیمیں تحلیل ہوگئی ہیں۔ نیشنل ایڈوائزری کونسل اور انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن سمیت پارٹی کے تمام ونگز بھی تحلیل کردیئے گئے۔

چیئرمین تحریک انصاف سیکرٹری مالیات اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات کوان احکامات سے مستثنیٰ قراردیا گیا ہے۔

انٹرا پارٹی انتخابات کی تکمیل تک پارٹی کے معاملات چیف الیکشن کمشنر کے سپرد کئے گئے ہیں، انٹرا پارٹی انتخابات کے دوران جلسے جلوس اور دیگر سرگرمیاں کم سے کم رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں