ہفتہ, جون 21, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی نے فردوس عاشق اعوان، شہریارآفریدی ودیگر کو ٹکٹس جاری کردیئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے فردوس عاشق اعوان، شہریارآفریدی، شوکت یوسفزئی اورحمیدہ شاہد کو ٹکٹس دینے کا فیصلہ کرلیا، عمران خان نے امیدواروں کے ناموں کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی پارلیمانی بورڈ نے عام انتخابات کیلئے امیدواروں کو مزید ٹکٹ جاری کردیئے۔

پارلیمانی بورڈ کے فیصلے کے مطابق این اے72سیالکوٹ سے فردوس عاشق اعوان کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ شہریار آفریدی کوہاٹ سے قومی اسمبلی کاانتخاب لڑیں گے۔

شوکت یوسفزئی شانگلہ سے صوبائی نشست کیلئے میدان میں اتریں گے، اس کے علاوہ حمیدہ شاہد دیر سے صوبائی اسمبلی کا انتخاب لڑیں گی، پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق چیئرمین عمران خان نے مذکورہ رہنماؤں کیلئے ٹکٹس کے اجراء کی منظوری دے دی ہے۔

علاوہ ازیں عمران خان کی زیرصدارت بنی گالہ اسلام آباد میں تحریک انصاف میڈیا اسٹریٹجی کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں اسد عمر، شیریں مزاری، فیصل جاوید، علی محمدخان، شہریار آفریدی اور دیگر موجود تھے۔

اس موقع پر عام انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کے بعد پیداہونے والی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا، انتخابات کیلئے تحریک انصاف کی حکمت عملی او رمیڈیا پالیسی پر غوروخوص کیا گیا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں