اسلام آباد: پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی میں 2 اراکین کا اضافہ کردیا گیا ہے، اہم رہنماؤں کو سیاسی کمیٹی کا حصہ بنایا گیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی میں 2 اراکین کا اضافہ ہوگیا ہے، زلفی بخاری اور انتظار پنجوتھہ کو سیاسی کمیٹی میں شامل کرلیا گیا ہے، اس سلسلے میں سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
پچھلے مہینے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سیاسی کمیٹی کی ازسرِ نو تشکیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا تھا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی میں 23 اہم رہنماؤں کو شامل کیا گیا جبکہ علی امین گنڈاپور، مراد سعید، شہباز گل اور علی محمد خان کو کمیٹی سے آؤٹ کردیا گیا تھا۔
سیاسی کمیٹی میں چیئرمین پی ٹی آئی گوہر علی خان، سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ فردوس شمیم نقوی، شیخ وقاص اکرم، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، علامہ راجہ ناصرعباس کو شامل کیا گیا۔
اس کے علاوہ اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی، سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، شبلی فراز، معین قریشی، ملک احمد خان بھچر، سجاد برکی، عالیہ حمزہ، جنید اکبر،حلیم عادل شیخ اور داؤد کاکڑ بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔
پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کی از سر نو تشکیل، کون سے اہم نام نکال دیے گئے؟
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


