پی ٹی آئی نے کل ہونے والا جلسہ حکومت کی درخواست پر ملتوی کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے اور تحریک انصاف نے کل ہونے والا اپنا جلسہ ملتوی کر دیا۔
حکومتی اور اپوزیشن ارکان میں ملاقات قومی اسمبلی کی اپوزیشن لابی میں ہوئی جس میں وزیردفاع خواجہ آصف، وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ اور راجا پرویز اشرف شریک ہوئے جب کہ اپوزیشن سے قائدحزب اختلاف محمود اچکزئی، بیرسٹر گوہر اور عامر ڈوگر اور دیگر نے شرکت کی۔
حکومت نے اپوزیشن سےکل کا جلسہ ملتوی کرنےکی درخواست کی جسے پی ٹی آئی نے قبول کرتے ہوئے جلسہ ملتوی کرنے پر اتفاق کیا۔
چھٹی کا اعلان
ایران اور امریکا کے مذاکرات کے باعث وفاقی دارالحکومت میں 2 روز کی مقامی تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں 9 اور 10 اپریل کو مقامی طور پر عام تعطیل ہوگی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے مقامی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔


