تحریک انصاف اورپیپلزپارٹی کا حکومت کے خلاف قومی اسمبلی میں اتحاد -
The news is by your side.

Advertisement

تحریک انصاف اورپیپلزپارٹی کا حکومت کے خلاف قومی اسمبلی میں اتحاد

اسلام آباد: ملک کی دو بڑی جماعتوں نے حکومت کے خلاف قومی اسمبلی میں اتحاد قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے کردار کو مضبوط بنانے کے لئے اتحاد کا اعلان کردیا۔

تحریک انصاف کے وفد نے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کی قیادت میں پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ سے ملاقات کی جس میں مشترکہ اپوزیشن کے کردارکے آپشن پر گفتگو کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں بڑی جماعتوں نے ایک ہی پلیٹ فارم سے مسائل کو اجاگر کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

تحریک انصاف نے پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار مشترکہ اپوزیشن کے ہمراہ جدوجہد کرنے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔

ملاقات سے قبل تحریک انصاف کے پارلیمانی گروپ نے ایک میٹنگ کی جس میں اپوزیشن لیڈر سے ملنے اورمتحدہ اپوزیشن میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں