تحریک اںصاف کو پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس سے روک دیا گیا -
The news is by your side.

Advertisement

تحریک اںصاف کو پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس سے روک دیا گیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کو پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ ( پی آئی ڈی) میں پریس کانفرنس کرنے سے روک دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے آج سہہ پہر تین بجے پی آئی ڈی میں اہم پریس کانفرنس کا اعلان کیا تھا تاہم جب نعیم الحق اپنے کارکنان کے ہمراہ وہاں پہنچے تو عمارت کے دروازے بند کرکے انہیں اندر داخلے سے روک دیا گیا۔

تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کا کہنا تھا کہ نواز حکومت سرکاری وسائل کا غلط استعمال کررہی ہے ‘ اگر جلد از جلد اجازت نہ ملی تو پی آئی ڈی کے باہر پریس کانفرنس کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریکِ انصاف نے گزشتہ برس بھی پی آئی ڈی پریس کانفرنس کی تھی‘ آج اجازت مانگی تو نہیں دی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ سرکاری وسائل دو بھائیوں کی تشہیر کے لیے استعمال ہورہے ہیں جبکہ عوامی نمائندوں کا استحقاق ہے کہ پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس کریں۔

نعیم الحق نے یہ بھی کہا کہ ’’پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس سے روکنے پرایک خط دیا گیا ہے‘خط میں لکھا ہے سیاسی جماعت کوپی آئی ڈی میں پریس کانفرنس کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ تحریک انصاف کے رہنماؤں اورکارکنوں کی جانب سے’ گونوازگو‘ کے نعرے لگائے گئے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں