تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

پی ٹی آئی کا عمران ریاض کی گرفتاری کیخلاف ملک بھر میں احتجاج کا اعلان

تحریک انصاف نے صحافی عمران ریاض خان کی گرفتاری کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا۔

پی ٹی آئی رہنماؤں فواد چوہدری، شہباز گل اور اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران ریاض خان کی گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی ملک بھر میں احتجاج کرے گی۔

اسد عمر نے کہا کہ تحریک انصاف کے ورکرز آج پریس کلب کے باہر احتجاج کریں گے عمران ریاض کی گرفتاری، آزادی اظہار رائے کو دبانے کیخلاف احتجاج کیا جائے گا۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ آج ملک بھرمیں احتجاج ہوگااحتجاج کی کال دےچکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جوکچھ ہورہا ہےایسا مشرف دور میں بھی نہیں ہوا صحافیوں کو دبانے کی ہرکوشش ناکام بنائیں گے، لوگوں کوجتنا دبائیں گے اوراونچی آواز سے سامنے آئیں گے.

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم آگیا ہے کہ کل صبح 10 بجے عدالت نے آئی جی اسلام آباد کی جانب سے مجاز افسر کو طلب کیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

علاوہ ازیں سینئرصحافی عمران ریاض کی گرفتاری پر توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی ہے اسسٹنٹ رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ اسد خان نے درخواست پر نمبر لگادیا۔

اسلام آؓباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے احکامات جاری کرتے ہوئے کل آئی جی اسلام آباد کی جانب سے مجاز افسر صبح 10 بجے عدالت میں پیش ہوں۔

ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ آئی جی اسلام آباد وضاحت کریں کہ عدالتی حکم عدولی کیوں ہوئی جبکہ درخواست پر مزید سماعت صبح 10 بجے ہوگی۔

صحافی عمران ریاض خان اسلام آباد ٹول پلازہ سے گرفتار

واضح رہے کہ صحافی عمران ریاض کو اسلام آباد ٹول پلازہ سے اٹک پولیس نے گرفتار کیا ان کی گرفتاری کے وقت 15 ایس ایچ اوز موجود تھے۔

Comments

- Advertisement -