اسلام آباد : سینٹ اجلاس میں بانی کی صحت سے متعلق قرارداد مسترد ہونے پر پی ٹی آئی ارکان نے احتجاج کیا۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ کا اجلاس پریزائیڈنگ آفیسر ملک شہادت اعوان کی زیرصدارت ہوا، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے اظہار خیال کرتے ہوئے مطالبہ کیا سینیٹ اجلاس کی معمول کی کارروائی معطل کی جائے۔
سینیٹر عون عباس نے عمران خان کی صحت سے متعلق قرارداد پیش کی اور کہا یہ میری ذات کے بارے میں نہیں بلکہ بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق ہے۔
پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ کسی بھی قیدی کے علاج پر اعتراض نہیں ہونا چاہیے اور ہر قیدی کو مناسب علاج کی سہولت دی جانی چاہیے۔
سینیٹ کے اجلاس میں عمران خان کی صحت سے متعلق پیش کردہ قرارداد مسترد ہوگئی، جس پر پاکستان تحریک انصاف کے ارکان نے شدید احتجاج کیا۔
حکومت کی جانب سے قرارداد کی مخالفت پر پی ٹی آئی ارکان سینیٹ نے پریذائیڈنگ افسر کے ڈائس کا گھیراؤ کرلیا، جس کے بعد ایوان میں شور شرابہ ،نعرے بازی کا ماحول گرم ہوگیا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


