The news is by your side.

Advertisement

گورنر ہاؤس کے باہر تحریک انصاف کا دھرنا، عشرت العباد کی آمد

کراچی: تحریک انصاف کے کارکنان کا گرفتاریوں کے خلاف عارف علوی، خرم شیر زمان اور کارکنان کا گورنر ہاؤس کے باہر دھرنے میں عشرت العباد کی آمد اور مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد پی ٹی آئی قیادت نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی کارکنان کی اسلام آباد میں گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی کے چیئرمین کی جانب سے یوم احتجاج کے اعلان کے بعد کراچی میں تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے ریلی نکالی گئی۔
ریلی کا آغاز شارع فیصل پر واقع انصاف ہاؤس سے ہوا بعد ازاں مظاہرین پریس کلب پر دھرنے کے لیے روانہ ہوئے تاہم پی ٹی آئی قیادت نے کارکنان سمیت گورنر ہاؤس کا رخ کیا اور وہاں احتجاج شروع کیا۔
تحریک انصاف کے مظاہرین نے مطالبہ کیاکہ گورنر سندھ وفاق کے نمائندے ہیں وہ اسلام آباد سے گرفتار ہونے والے کارکنان کی رہائی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ پی ٹی آئی کی قیادت نے اعلان کیا کہ مطالبات کی منظوری تک بیٹھیں رہیں گے۔
احتجاجی مظاہرین سے مذاکرات کے لیےعشرت العباد کے سیکریٹری پہنچے تو پی ٹی آئی قیادت نے انہیں یاداشت پیش کی تاہم کچھ دیر بعد گورنر سندھ خود دھرنے میں پہنچے اور مذاکرات کیے۔
گورنر سندھ کے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد ڈاکٹر عارف علوی نے دھرنا ختم کرنے اور کل دوبارہ مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عارف علوی کا کہنا تھا کہ ’’کل بھی دھرنا دیا جائے گا تاہم مقام کے حوالے سے بھی کل ہی آگاہ کریں گے‘‘۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں