پیر, اپریل 13, 2026
اشتہار

پی ٹی آئی کا پارلیمنٹ کے باہر احتجاج، بانی کی رہائی کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (2 دسمبر 2025): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاج کرتے ہوئے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کر دیا۔

پی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے احتجاجاً باہر نکل آئے اور احتجاج کیا۔ وہ پارلیمنٹ ہاؤس سے اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب روانہ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: انصاف ملتا تو پی ٹی آئی احتجاجی سیاست نہ کرتی، سہیل آفریدی

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان سے فیملی اور وکلا کی ملاقات کروائی جائے، عدالتی احکامات موجود ہیں لیکن پھر بھی ان سے ملاقات نہیں کروائی جا رہی، ان کے کیسز نہیں لگائے جا رہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج نہیں لگے گا صوبہ آئین اور قانون کے مطابق چلے گا، ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے ایک دوسرے کو برداشت کرو اور اسپیس دو، آگے کا راستہ یہ ہی ہے کہ عمران خان سے ملاقات کروائی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جمہوریت کا نقصان ہو رہا ہے ہم اس ایوان کے محافظ ہیں، سیاست کو اپنے مفادات کیلیے استعمال نہ کریں، ہم مذاکرات کیلیے تیار تھے لیکن حکومت پیچھے ہٹ گئی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں