تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

امپورٹڈ حکومت کیخلاف عمران خان کی کال پر لندن میں بڑا مظاہرہ

لندن: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی کال پر امپورٹڈ حکومت کے خلاف لندن میں بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق عمران خان کی کال پر اوورسیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد لندن پارک میں پہنچی اور احتجاجی مظاہرہ کیا، اس میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی شریک رہی۔

مظاہرین سابق وزیر اعظم نواز شریف کی رہائش گاہ ایون فیلڈ پہنچ گئے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہم کسی کے غلام نہیں، پوری قوم اور اوورسیز پاکستانی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

دوسری جانب پیرس کے دل میں عمران خان سے اظہارِ یکجہتی کا تاریخ ساز مظاہرہ کیا گیا۔ پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور موجودہ حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں تبدیلی صرف عمران خان لاسکتا ہے۔

کچھ روز قبل لندن کے علاقے ایون فیلڈ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی رہائش گاہ کے سامنے تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے کارکن آمنے سامنے آگئے تھے۔

پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے کے خلاف لندن میں پی ٹی آئی کارکنان نے ایون فیلڈ کے سامنے احتجاج کیا اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی رہائش گاہ کے سامنے مارچ کیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کارکنان نے ’امپورٹڈ گورنمنٹ نامنظور’ کے نعرے لگائے۔

تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کی خبر ملتے ہی مسلم لیگ (ن) کے کارکن بھی بڑی تعداد میں نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر پہنچ گئے۔ پارک لین کے باہر لیگی کارکنوں نے جمع ہو کر نواز شریف کے حق میں نعرے لگائے۔

اس دوران لیگی حامیوں اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں تلخ جملوں کا بھی تبادلہ ہوا۔ کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے لندن پولیس بھی ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر پہنچ گئی۔

Comments

- Advertisement -