کراچی پریس کلب پر احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی کے متعدد کارکنان کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکنان کی بڑی تعداد فوارہ چوک پر جمع ہے جس کے باعث اطراف میں ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی قطاری لگ گئیں۔
پولیس نے حلیم عادل شیخ کو بھی حراست میں لیا ہے، پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ تمام گرفتار افراد کو فوری رہا کیا جائے۔
پریس کلب کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔
پریس کلب کے اطراف راستوں کے بندش کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
پولیس نے حلیم عادل شیخ کو بھی حراست میں لیا ہے، پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ تمام گرفتار افراد کو فوری رہا کیا جائے۔