کراچی پریس کلب پر پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے جس پر پولیس نے کئی کارکنان کو حراست میں لے لیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی پریس کلب پر احتجاج کرنے پی ٹی آئی کے کئی کارکنان کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے، حراست میں لیے گئے ارکان میں مختلف علاقوں کے پی ٹی آئی رہنما شامل ہیں۔
پولیس کی جانب سے پریس کلب جانے والے راستوں کو کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا ہے جبکہ پولیس کی واٹر کینن بھی پہنچا دی گئی ہے۔
پولیس کی جانب سے شیلنگ ہوتے ہی پی ٹی آئی کارکنان اطراف میں چھپ جاتے ہیں، پولیس کے واپس جاتے ہی کارکنان دوبارہ جمع ہوکر احتجاج شروع کردیتے ہیں۔
Latest Pakistan News and Breaking News from All over Pakistan
پولیس کا کہنا ہے کہ مارکیٹوں میں موجود مظاہرین پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ کررہے ہیں۔
احتجاج کی وجہ سے پریس کلب چورنگی کے اطراف مارکیٹوں میں دکانیں بند کردی گئی ہیں اور شہری بھی محصور ہوگئے ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بغیر اجازت احتجاج اور ریلی نکالنے پر کارروائی کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک چلانے کا اعلان کیا گیا تھا۔


