جمعہ, جنوری 17, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی رکن پنجاب اسمبلی شاہین رضا کرونا وائرس سے جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شاہین رضا کرونا وائرس کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رکن پنجاب اسمبلی شاہین رضا کرونا وائرس سے جاں بحق ہوگئیں۔شاہین رضا کی 4 روز قبل طبعیت ناساز ہونے پر انہیں علاج کے لیے ڈی ایچ کیو منتقل کیا گیا جہاں وہ وینٹی لیٹر پر تھیں جس کے بعد انہیں لاہور منتقل کہا گیا جہاں وہ دم توڑ گئیں۔

محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ مرحومہ کی میت ضروری کارروائی کے بعد گوجرانوالہ منتقل کی جائے گی۔

- Advertisement -

وزیر اعظم عمران خان نے ایم پی اے شاہین رضا کے انتقال پر افسوس کا اظہار اور لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کرونا سے جاں بحق رکن پنجاب اسمبلی شاہین رضا کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ شاہین رضا پارٹی کا قابل قدر اثاثہ تھیں،شاہین رضا مرحومہ کی پارٹی کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ شاہین رضا گوجرانوالہ سے تحریک انصاف کی واحد رکن پنجاب اسمبلی تھیں۔اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سمیت کئی اہم شخصیات کرونا وائرس کا شکار ہوچکی ہیں لیکن کرونا سے کسی منتخب رکن اسمبلی کی یہ پہلی ہلاکت ریکارڈ ہوئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں