site
stats
پاکستان

قومی وطن پارٹی پھرخیبرپختونخواہ حکومت میں شامل، دو وزارتیں ملیں گی

اسلام آباد: تحریکِ انصاف نےخیبرپختونخواہ حکومت میں قومی وطن پارٹی کوایک بار پھر شریک کرلیا، قومی وطن پارٹی کو صوبے میں دووزارتیں ملیں گی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویزخٹک اورآفتاب شیر پاؤکے درمیان ملاقات ہوئی جس میں تحفظات دور کئے گئے۔

اے آر وائی نیوز کو ملنے والے مسودے کے مطابق دونوں جماعتوں میں سات نکاتی معاہدہ اورتیرہ نکاتی ایجنڈے پر اتفاق کیا گیا۔

مسودے کے مطابق دونوں جماعتیں اچھی حکومت اورصوبے کی ترقی کیلئے کام کریں گی۔ دونوں جماعتوں کےدرمیان تنازعات کا خاتمہ چاررکنی رابطہ کمیٹی کی ذمہ داری ہوگی۔

کمیٹی کی ناکامی پرمسئلہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک اورقومی وطن پارٹی کے پارلیمانی لیڈرسکندرشیرپاؤ حل کریں گے۔

دونوں جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرباقاعدگی سےوزیراعلیٰ سے ملاقات کریں گے۔

سال 2013 کے انتخابات کے بعد تشکیل پانے والی خیبرپختونخواہ حکومت میں شامل قومی وطن پارٹی کو اس کے وزیروں کی کرپشن نےحکومت سےالگ راستے پرلا کھڑا کیا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top