جمعرات, فروری 12, 2026
اشتہار

راجا ناصر عباس اپوزیشن لیڈر سینیٹ مقرر، نوٹیفکیشن جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (20 جنوری 2026): بانی پی ٹی آئی عمران خان کے نامزد کردہ راجا ناصر عباس سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بن گئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کے نامزد کردہ محمود خان اچکزئی کے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بننے کے بعد اب سینیٹ میں بھی ان کے نامزد کردہ علامہ راجا ناصر عباس اپوزیشن لیڈر بن گئے ہیں۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے علامہ راجا ناصر عباس کا بطور اپوزیشن لیڈر تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ روایت کے مطابق ہاؤس میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری کا اعلان کریں گے۔

دریں اثنا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کی نشست سنبھال لی۔ اس موقع پر پی ٹی آئی سینیٹرز نے عمران خان کے حق میں نعرے لگائے۔

وفاقی وزرا اعظم نذیر تارڑ، رانا ثنا اللہ، طارق فضل چوہدری سمیت دیگر نے راجا ناصر عباس سے مصافحہ ک یا اور انہیں اپوزیشن لیڈر کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

دوسری جانب ن لیگی سینیٹر ناصر بٹ نے طنزیہ اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کیا پی ٹی آئی میں کوئی بھی ایسا شخص نہیں تھا، جس کو وہ اپوزیشن لیڈر بناتے۔

محمود خان اچکزئی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں