پی پی سینئر رہنما ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو آگاہ کیا تھا باغ جناح میں جلسے کی اجازت ہے، سڑک پر جلسہ کرنا مناسب نہیں ہے۔
وزیربلدیات ناصر حسین شاہ نے حلیم عادل شیخ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت کو آگاہ کردیا تھا باغ جناح میں جلسے کی اجازت ہے وہ باغ جناح میں جلسہ کرسکتے ہیں، اجازت کے بعد سڑک پر جلسے کی بات کرنا مناسب طرزِعمل نہیں۔
ناصرشاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کو جس نوعیت کے تعاون کی ضرورت ہو کریں گے، حکومت گراؤنڈ میں جلسے کیلئے ہرممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کو کراچی میں جلسے کی مشروط اجازت مل گئی
سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کو باغ جناح میں جلسہ کرنا ہوگا، باغ جناح کا مطالبہ پی ٹی آئی نے خود کیا تھا، باغ جناح وفاق کے پاس ہے۔
خیال رہے کہ سندھ حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کو باغ جناح میں جلسہ کرنے کی باضابطہ طور پر مشروط اجازت دی تھی۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کے مطابق ڈپٹی کمشنر کراچی ایسٹ نے پی ٹی آئی کو جلسے کیلیے اجازت نامہ جاری کیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پی ٹی آئی سندھ میں جلسہ کر سکتی ہے شرائط پر عملدرآمد لازمی کرنا ہوگا، وہ صوبے میں قانونی اور آئینی سیاسی سرگرمیاں کر سکتی ہے۔


