منگل, فروری 17, 2026
اشتہار

پی ٹی آئی کا پشاور میں جلسہ، کارکنوں نے وزیراعلیٰ کےپی کا خطاب سننے سے انکار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے پشاور میں منعقدہ جلسے میں کارکنوں نے وزیراعلیٰ کےپی علی امین کا خطاب سننے سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے پشاور میں ہونے والے جلسے کے دوران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے خطاب کے دوران کارکنان نے احتجاج کیا، پنڈال میں موجود کارکنوں کی جانب سے نعرے بازی کی گئی، انھوں نے علی امین گنڈاپور کا خطاب سننے سے انکار کردیا۔

پی ٹی آئی کا پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدے پر بیان

احتجاج کرنے والے کارکنان نے علی امین گنڈاپور کیخلاف نعرے لگائے اور بوتلیں بھی پھینکی، کارکنان کے ’’نہیں نہیں‘‘ کے نعرے کے بعد علی امین گنڈاپور کو خطاب چھوڑنا پڑ گیا۔

علی امین گنڈاپور نے مائیک چھوڑا تو علی محمد خان نے خطاب شروع کردیا، احتجاجی کارکنان نے علی محمد خان کےخلاف بھی نعرے لگائے، جوتے دکھانا شروع کردیے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا 27 تاریخ کو جلسہ کرنے کا اعلان

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں