اتوار, فروری 8, 2026
اشتہار

پی ٹی آئی جلسے میں ہلڑبازی، مرد کارکن خواتین کے پنڈال میں گھس گئے

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں ہلڑ بازی دیکھنے میں آئی جس کے بعد مرد کارکن خواتین کے پنڈال میں گھس گئے

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کا 28 ستمبر کو ہونے والا جلسہ بدنظمی کا شکار ہوگیا، مرد کارکن خواتین کے پنڈال میں گھس گئے، اس موقع پر خواتین پنڈال چھوڑ کر جلسہ گاہ سے باہرنکل گئیں اور شدید بدانتظامی دیکھنے میں آئی۔

جلسے میں اس وقت عجیب صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب پاکستان تحریک انصاف کے پشاور میں منعقدہ جلسے میں کارکنوں نے وزیراعلیٰ کےپی علی امین کا خطاب سننے سے انکار کردیا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے پشاور میں ہونے والے جلسے کے دوران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے خطاب کے دوران کارکنان نے احتجاج کیا، پنڈال میں موجود کارکنوں کی جانب سے نعرے بازی کی گئی، انھوں نے علی امین گنڈاپور کا خطاب سننے سے انکار کردیا۔

احتجاج کرنے والے کارکنان نے علی امین گنڈاپور کیخلاف نعرے لگائے اور بوتلیں بھی پھینکی، کارکنان کے ’’نہیں نہیں‘‘ کے نعرے کے بعد علی امین گنڈاپور کو خطاب چھوڑنا پڑ گیا۔

علی امین گنڈاپور نے مائیک چھوڑا تو علی محمد خان نے خطاب شروع کردیا، احتجاجی کارکنان نے علی محمد خان کےخلاف بھی نعرے لگائے، جوتے دکھانا شروع کردیے۔

پی ٹی آئی جلسہ : علی امین گنڈاپور کے خلاف مقدمہ درج

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں