پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

ججز کی تعداد میں اضافے اور آرمی ایکٹ میں ترمیم پر پی ٹی آئی کا رعمل آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ان بلز کے اثرات ملک کیلئےبہت ہی منفی ہونگے۔

قومی اسمبلی سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بل 2024 اور آرمی ایکٹ 1952 میں ترمیم کے بل کی منظوری کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ ان ترامیم کے بہت دوررس نتائج ہوں گے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کےخلاف یہی قوانین استعمال ہوں گے۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ حکومت نے آج سپریم کورٹ پروسیجراینڈ پریکٹس ایکٹ میں ترمیم کی، حکومت نے آرمی ایکٹ، ایئرفورس اور نیوی ایکٹ میں بھی ترمیم کی۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ آج قومی اسمبلی میں اپوزیشن کو ٹائم نہیں دیا گیا، یہ قوانین ان کا پیچھا کریں گے، بدقسمتی سے ان بلز کے اثرات پاکستان کیلئے منفی ہونگے، یہ قانون سازی حکومت کیلئےاچھی نہیں۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ہمیں بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا جارہا، شہباز شریف اور پی پی کے خلاف یہی قوانین استعمال ہوں گے، پی پی اور ن لیگ کے پاس بھاگنے کا راستہ نہیں ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں