جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

’سیاست کے بجائے ریاست بچانے والا چورن عوام نے 8 فروری کو منہ پر مارا‘

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کے بیان پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا ردعمل آگیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ درباریوں کے دعوؤں کو کتنی سنجیدگی سے لیا جاسکتا ہے، حکومت  نے معیشت کے ساتھ آئین، جمہوریت کو بھی تباہی کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ سیاست کے بجائے ریاست بچانے والا چورن عوام نے 8 فروری کو منہ پر مارا۔

- Advertisement -

ترجمان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے باوجود پی ٹی آئی دور میں معیشت 6 فیصد کی شرح سے ترقی کررہی تھی، پی ٹی آئی دور میں ڈالر اور تیل آج سے آدھی قیمت میں دستیاب تھے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے کے باوجود بجلی، گیس آج سے کئی گنا سستے تھے، سی پیک کو اپنی سیاست چمکانے کے لیے استعمال کرنے والا جانتا ہے سب سے زیادہ کام پی ٹی آئی دور میں ہوا۔

اس سے قبل وفاقی وزیر احسن اقبال نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک اناڑی شخص نے ملکی ترقی کو روکا، پی ٹی آئی کا ایجنڈا ملک کو بدنام کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ جماعت فسادیوں، انتشاریوں اور ملک دشمنوں کے ہاتھوں یرغمال بن چکی ہے، اس جماعت نے پاکستان میں تقسیم کی سیاست کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں