لاہور : تحریک انصاف نے وزیر دفاع خواجہ آصف کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ غیرملکی کمپنی کا دیہاڑی دار نوکر عمران خان پرذاتی حملوں سے باز رہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف کی پریس کانفرنس پر تحریک انصاف نے کے رہنما عثمان ڈار نے ردعمل دیتے ہوئے کہا وزیردفاع کا گھڑی کےمعاملے پر پوری پریس کانفرنس کرنا سمجھ سکتے ہیں، غیرملکی کمپنی کا دیہاڑی دارنوکر عمران خان پرذاتی حملوں سے باز رہے۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ گھڑی سے جڑے مشکوک کردار کا تعلق سیالکوٹ سے ہے ، مشکوک کردارخواجہ آصف کادست راست ہے۔
عثمان ڈار نے کہا کہ قوم سارے ڈاٹس کنیکٹ کررہی ہے کہ اس پوری منظم مہم کے پیچھے کون ہے؟ ن لیگ کامیڈیا سیل، چندصحافی اوربعض میڈیا ہاؤسز اس مہم کا حصہ ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ خواجہ آصف جیسا بےکار وزیردفاع صرف اس قسم کی گھٹیا مہم کیلئے ہی رکھا گیا ہے، خواجہ آصف دبئی میں نوکری اور لاکھوں درہم کا دھندا کرتے پکڑے جا چکے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ خواجہ آصف کےبینک میں دبئی اورامریکا سے مشکوک ٹرانزیکشنز کا ریکارڈدستیاب ہے، اہل خانہ کے نام پر کرپشن کی تحقیقات ہوں تو خواجہ آصف جیل میں ہوں گے۔
عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ اقامہ پر پلنے والا غلام اپنا وینٹی لیٹر سنبھال رکھے، عمران خان واپس آئے گا اور وینٹی لیٹر کا پورا حساب لے گا، ساڑھے 3سال بعد گھڑی کےنام پر ہی سیاست کرنی تھی توبہترتھا ہار مان لیتے۔